Ghusal ka tarika in Urdu aur Ghusal ka tarika step by step in English Roman urdu. Ghusal ka tarika for female in Roman English Urdu.Ghusal ka tarika for ladies after Marriage.
Ghusal ke faraiz in Urdu Khawateen k ghusal ka tarika in urdu. Ghusal ka tarika for ladies after periods in urdu. Ghusal ka tarika in Urdu. Ghusal ke faraiz aur sunnat in urdu. what is ghusl in islam in Urdu.ghusl for men in urdu.
Ghusal Ka Tarika And Faraiz in urdu
غسل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور اگر غسل کرنے کہ بعد میں کوئی جسم کا حصہ رہ جائے تو کیا دوپھرا غسل کرنا پڑھیے گا؟ الحمداللہ ہم نے غسل کرنے کا پورا طریقہ لیکھا ہے آپ اس کو بہ خوبی پڑھ سکھتے ہیں۔
Ghusal Ka Tarika And Faraiz With An Easy Step By in Urdu |
غسل کا مسنون طریقہ:
جب غسل کاارادہ کرے توپھلے استنجاء کرےاور اگر کسی جگہ ظاہری نجاست لگی ہوتواس کودھوئے، پھر وضوکرے،
جیسے نماز کے لئے وضو کرتے ہیں، اگر پختہ جگہ یا تخت یا پتھر پر غسل کر رہے ہوتوپاؤں بھی ابھی دھولے، اور اگر غسل کی جگہ کچی ہوتو ابھی پاؤں دھونا چھوڑدے،
پورا غسل کرکے آخر میں پاؤں دھولے ،وضو میں خوب منہ بھر کر کلی کرے، اگر روزہ نہ ہوتو غرارہ بھی کرے، اور ناک میں خوب صفائی کر کے سانس کے ساتھ جھاں تک نرم جگہ ہے وہاں تک تین بار پانی پھنچائے، وضو کے بعد تھوڑا سا پانی لے کر سارے بدن کو مل لے،
اس کے بعد تین بار سر پر پانی ڈالے ، پھر داہنے کاندھے پر تین بار ، پھر بائیں کاندھے پر تین بار پانی ڈالے اورہر جگہ خیال کرکے پانی پہنچائے ،بال برابر جگہ سوکھی رہ جائے تو غسل نہ ہوگا۔
مسلہ:۔ اگر غسل کے بعد معلوم ہو کہ فلاں جگہ سوکھی رہ گئی ہے تو خاص اسی جگہ کو دھولے ، پھر سے پورا غسل دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
فرائض غسل:
فرائض غسل تین ہیں۔
(1) خوب حلق تک پانی سے منہ بھر کر ایک بار کلی کرنا۔
(2) ناک میں سانس کے ساتھ ایک بار پانی چڑھانا جہاں تک نرم جگہ ہے۔
(3) تمام بدن پر ایک بار پانی بہانا۔
سنن غسل:
غسل کی سنتیں پانچ ہیں:
(1) غسل کی نیت کرنا۔
(2) پہلے ظاہری ناپاکی دور کرنا اور استنجا کرنا۔
(3) پھر وضو کرنا۔
(4) بدن کو ملنا۔
(5) سارے بدن پر تین بار پانی بہانا۔(جس میں تین تین بار کلی کرنا اور ناک میں پہنچانا بھی شامل ہے)
مکروہات غسل :
مکروہات غسل تین ہیں:
(1) بلا ضرورت پانی بہانا۔
(2) یا اتنا کم پانی لینا کہ جس سے اچھی طرح موافق سنت غسل نہ ہوسکے۔
(3) ننگے ہونے کی حالت میں کسی سے بات کرنا۔ (ننگے ہونے کی حالت میں قبلہ رو ہوجانا یا قبلہ کو پشت کرنا)
غسل اور استنجاء میں احتیاط کرنا واجب ہے۔
? غسل اور استنجاء کرنے کا طریقہ?
?? نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ضرور پڑھیں استبراء پیشاب کے مکمل خشک کرنے کو کہتے ہیں یہ واجب ہںے جس طرح نماز میں کوئی واجب چھوٹ جاۓ تو نماز سجدہ سہو کے بنا مکمل نہی ہوتی ایسے ہی اگر پیشاب کرنے کے بعد اس کو مکمل خشک نہ کیا جائے تو طہارت کامل نہیں ہوتی»
طہارت کامل نہیں تو وضو کامل نہیں»وضو کامل نہیں تو نماز نہیں ہوتی»رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا کہ:میری امت کے اکثر لوگوں کی عبادتیں ان کی طہارت کی وجہ سے منہ پر دے ماری جائیں گی، اکثر عذاب قبر پیشاب کی بے احتیاطی کی وجہ سے ہوگا۔
اَوْکَمَاقَال
پرانے وقتوں میں لوگ خشک مٹی استعمال کرتے تھے پیشاب کو خشک کرنے کے لیے آج کل %95 فیصد مرد وخواتین پیشاب بنا خشک کیے ہی جلد بازی میں پانی بہا کر کپڑے پہن لیتے ہیں وہی ناپاک پانی پھر کپڑوں کو لگتا ہے جیسے، پانی کی ٹونٹی بند بھی کر دیں تو کچھ وقت تک تھوڑے تھوڑے قطرے نکلتے رہتے ہیں
بالکل
یہی حال انسانی جسم کے مثانے (Urinary Bladder) کا ہے
پیشاب کی نالی اس کے اندر کچھ قطرے رہ جاتے ہیں جیسے ہی مرد یا عورت کھڑے ہوتے ہیں تو Pelvic Muscles ریلیکس ہوتے ہیں اور پیشاب کے قطرے جو نالی میں تھے باہر کی طرف آتے ھیں لہٰذا جلد بازی نہ کریں فوراً کھڑے نا ہوں۔
اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کا مثانہ مکمل طور پر خالی ہو چکا ہے نالی میں پھنسے قطرے نکالنے کے لیے مصنوعی طور پر جان بوجھ کر کھانسی کریں (کھنگورا ماریں)
اس سے مسلز ریلیکس ہوں گے اور بائیں پاوں پر زور دیں دو سے تین دفعہ، پھر ٹشو سے پیشاب خشک کر کے پانی استعمال کریں پھر دوبارہ ٹشو استعمال کرلیں تو بہتر، نہ کریں تو کوئی مضائقہ نہیں اب جو پانی کپڑے کو لگے گا وہ ناپاک نہیں ہوگا۔
ہم سب کم وقت اور جلد بازی اسی معاملے میں کرتے ہیں، جو بنیاد ہے روح کی پاکیزگی اور قلب کے سکون کی پھر کہاں سے عبادتوں میں لذت اور سکون آئے جب طہارت ہی مکمل نہ ہو۔
آج کے دور میں خشک مٹی کی جگہ سوفٹ ٹشو استعمال کیا جا سکتا ھے لیکن یاد رہے پانی کا استعمال لازمی ہے صرف ٹشو سے خشک کرنا ٹھیک نہیں ہے
اَللّٰه تعالٰی فرماتا ہے
وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِيْن
اور اَللّٰه خوب پاک ہونے والوں سے محبت فرماتا ہے(التوبہ۔۱۰۸)یہی وجہ ہے کہ ہماری خواتین بچے مرد عورت سب پریشانیوں میں مبتلا ہیں،جنات شیاطین کے اثرات ہیں
غسل کا بیان✍️غسل کی معنی ہے نہانا مگر نہانے کا شریعت میں ایک خاص طریقہ ہے
( یہاں غسل فرض کی بات ہو رہی ہے جو جنابت سے پاکی کے لئیے کیا جاتا ہے )
?