naat sharif (main to panjtan Ka ghulam hun) is website per aapko Naat Sharif video ke sath likhi hui naate milengi.
aur alhamdulillah Allah rb izzat k fazl u kram se ham Apne website per takriban tamam(Naat Sharif all) naate likhane mein ko sha hai.
Jismein aap (New Naat Sharif,Naat sharif 2022,Naat Sharif in Urdu,Naat Sharif Lyrics,Naat Sharif in Farsi,Naat Sharif video,Best Naat Sharif,naat sharif 2021,aur porani naatain likhi howi video ke sath ap parh aur sun skhathe he.
نعت منقبت شریف (میں تو پنجتن کا غلام ہوں-میں مرید خیر الانعام ہوں )اس ویب سائیٹ پر آپ کو نعت شریف وڈیو کے ساتھ لکھی ہوئی نعتیں ملینگی اور الحمداللہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہم اپنی ویب سائٹ پر تقریباً تمام نعتیں لکھنے میں کوشاں ہیں۔
جس میں آپ (نعت شریف فارسی، نعت رسول اردو بھترین نعتیں، لکھی ہوئی اردو نعتیں وڈیو کہ ساتھ، آپ پڑھ اور سن سکتے ہیں۔
NAAT SHARIF -نعت رسول مقبول لکھی ہوئی
میں تو پنجتن کا غلام ہوں
میں مرید خیر الانعام ہوں
1
مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے
مجھے عشق ہے تو رسول سے
میرے منہ سے آئے مہک سدا
جو میں نام لوں تیرا بھول سے
میں تو پنجتن کا غلام ہوں ہو
2
مجھے عشق سرّ و سمن سے ہے
مجھے عشق سارے چمن سے ہے
مجھے عشق ان کی گلی سے ہے
مجھے عشق ان کے وطن سے ہے
مجھے عشق ہے تو علی سے ہے
مجھے عشق ہے تو حسن سے ہے
مجھے عشق ہے تو حسین سے ہے
مجھے عشق شاہ زمن سے ہے
میں تو پنجتن کا غلام ہوں
3
ہوا کیسے تن سے وہ سر جدا
جہاں عشق ہو وہیں کربلا
میری بات ان کی ہی بات ہے
میرے سامنے وہی ذات ہے
وہ ہی جن کو شیرِخدا کہیں
جنہیں باب صلے علی علی کہیں
وہی جن کو آل نبی کہیں
وہی جن کو ذات علی کہیں
میرا شعر کیا میرا ذکر کیا
میرا بات کیا میری فکر کیا
میری بات ان کے سبب سے ہے
میرا شعر ان کے ادب سے ہے
میرا ذکر ان کے طفیل سے ہے
کہا مجھ میں اتنی سکت بھلا
کہ ہو منقبت کا بھی حق ادا
میں تو پنجتن کا غلام ہوں
میں مرید خیر الانعام ہوں