wazu k faraiz_wazu ka tarika in Urdu-Islamic info

wazu k faraiz_wazu ka tarika in Urdu-Islamic info

Wazu ka tarika
Wazu ka tarika wazu k Faraiz

Is post mein ap k samane wazu k faraiz aur Wazu ka Tarika Urdu me byan kiye janege. k wazu kise trh ki jae?aur wazu k faraiz aur wazu ki sunnatin wazu ke mustahab wazu ki makroohat  kitne hein aur wazu tootne ki wajah kya he aur  wazu k fawaid kya kya he?

wazu ka tarika step by step Byan Kya jaega yad Rahe ki wazu ka tarika Roman English ke baad  aap aakhir mein wazu ka tarika urdu me padh sakte hain. 

Wazu ke matalq Is post  mein  humne in  chazoon ko behtarin tarike se likha hai (wazu k faraiz. wazu ka tarika.wazu ke faraiz kitne hein? aur wazu ki dua.wazu ke baad ki dua.wazu karne ka mukamil tarika. Wazu k mutalaq ahadith ) aap be khoobi padh sakte hain.

Wazu ki ahmyet Hadees mubarak ki Roshani main

Hazrat ibn Umar (R) se riwayat he k HUZOOR AQDAS (PBUH) ne irshad  frmaya  k koi

Namaz bagher Tahart qabool  NHI ki jati aur koi sadqa us maal se qabool nhi hota jo maal Ganimath se choraya gya ho.

Is Hadith me 2 bathin bathai he

1: koi Nimaz taharat ke bagaer qabool nhi hogi.

2: Haram maal se koi Sadqa qabool nhi Hoga.

 

NOTE: Nimaz sahi hone kelye ‘BDAN’KAPRE’JAI NIMAZ’ ka pak hona 

Aur ba wudu hona sharth he aur jis pr  ghusl faraz  he us ki nimaz bhi nhi hogi

jb tk ghusl n kre’ ghusl faraz hote hi wudu kr ne se bhi mtloba taharat hasul nhi

hogi js se nimaz prhana durst ho

wazu k faraiz  ka mukmil Tarika

wazu ke 4 faraiz hein

 
1: wazu k faraiz mein se pehla Farz ye he k peshani ke balon se ly kr thuri k niche tk aur dono kanu ki loh tk

ek baar muhn dhona. 

2:  wazu k faraiz mein se dusra fraz ye k  dono hath khaheniu  samath dhona .

3: Wazu k faraiz mein se Teesra fraz ye k Ek baar chothai sr ka mass h krna.

4: wazu k faraiz mein se chautha aur Akhri fraz ye he k  dunu pau tokhno smaeth  dhona. 

Roman english mein Wazu k faraiz ke baad ap wazu k faraiz aur Wazu ka sahi tarika Asan urdu mein prh sakhte hein. 

wazu ka tarika in urdu

وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی اس لیے ضروری ہے کہ ہم صحیح طریقہ سے وضو کا طریقہ جان کر وضو کریں تانکہ ہم اور آپ اپنی نمازیں ضایع ہو نے سے بچائے۔

وضو دار ہونا نماز صحیح ہونے کے لیے شرط ہے اور بدن کپڑے اور جائے نماز کا پاک ہونا بھی شرط ہے،

اور جس پر غسل فرض ہے اس کی بھی نماز نہیں ہوگی ہیں جب تک غسل صحیح طریقے سے نہ کرے،

غسل کا طریقہ ہم نے اپنی دوسری پوسٹ میں مکمل  طریقہ لکھا ہے آپ مکمل اس کو پڑھ سکھتے ہیں۔ 

غسل کا طریقہ پڑھ نے کے لئے یہاں کلک کریں شکریہ 

Ghusal k faraiz-ghusal ka tarika Aur Ghusal kb Faraz hota he?

غسل فرض ہوتے ہیں وضو کرنے سے بھی پاکاٸی حاصل نہیں ہوگی جس سے نماز پڑھنا درست ہو جائے،

۔وضو کے فراٸض۔ wazu k faraiz

۔وضو کی سنتیں۔  wazu ki sunnat

وضو کے مستبحات۔ wazu ke mustahab

وضو کے مکرہات۔  wazu ke makroohat 

برف سے وضو کرنا۔

۔وضو کا طریقہ۔

وضو کے بعد کی دعا۔

 wazu k faraiz in urdu

وضو کے فراٸض:

 وضو کے چار فرائض ہیں۔

1: منہ دھونا۔

2: دونوں ہاتھ کھینوں سمیت دھونا۔

3: سر کا چوتھائی حصہ مسح کرنا۔ 

4: دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا.

wazu ki sunnatin in urdu

وضو کی سنتیں:

وضو کی کتنی سنتیں ہیں؟

وضو کی 13 سنتیں ہیں اور وہ یہ ہیں۔

1: نیت کرنا۔

2: بسم اللہ ارحمٰن الرحیم پڑھنا،

3: دونوں ہاتھ کلائی تک دھنا،

(4) کلی کرنا۔

5: مسواک کرنا۔

6:ناک میں پانی ڈالنا۔

7:تین بار ناک چھاڑنا۔

8:تین بار منہ دھنا۔ 

9: سارے سر کا اور کانوں کا مسح کرنا۔

10: داڑھی اور انگلیوں کا خلال کرنا۔

11: ہاتھوں اور پاؤں کے انگلیوں کا خلال کرنا۔

12: لگا تار (اس طرح دھونا کہ پھلا عضوا خشک نہ ہونے پائے اور دوسرا عضو دھل جائے)

13: ترتیب وار دھونا کہ پھلے منہ دھوئے’ پھر کہنیوں سمیت ہاتھ دھوئے ‘پھر سر کا مسح کرے ‘ پھر پاؤں دھوئے۔

سنتیں چھوڑ نے سے وضو تو ھوجاتا ہے مگر ثواب کم ملتا ہے.

wazu ke mustahab in urdu

وضو کے مستحبات کتنے ہیں ؟

وضو کے 10 مستحبات ہیں اور وہ یہ ہیں،

 1: ہاتھ اور پاؤں دھونے میں داہنے سے شروع کرنا

2: گردن کا مسح کرنا

 3: قبلہ روہوکر بیٹھنا

 4: پھلے ہاتھ پاؤں تر ہاتھ سے مل لینا (تاکہ دھوتے وقت خوب پانی پھنچ جائے،

5: انگوٹی اگر ہے تو اس کو خوب ہلا لینا ‘ اگر بغیر ہلائے پانی نہ پھنچتا ھوتو اس کو اتار کر ی ہلاا کرپانی پھنچانا فرض ہے)

6: وضو کرتے وقت دوسرے سے مدد نہ لینا (یعنی اعضاء وضو پر دوسرے کا ہاتھ استمال نہ کرنا)

7: آنگھوں کے گوشوں کا اور ہر اس جگہ کا خاص خیال رکھنا جہاں پانی نہ پہنچنے کا کچھ احتمال رہ جائے۔ 

8: اونچی جگہ پر بیھٹنا۔

 9: پاؤں بائیں ہاتھ سے دھونا۔

10: وضو کے ختم پر دعا پڑھنا.

wazu ke makroohat in urdu

مکروہات وضو۔

مکروہات وضو یہ ہیں جن سے پچنا چاہئے۔

(1) ناپاک جگہ وضو کرنا۔ 

(2) سیدھے ہاتھ سے ناک صاف کرنا۔ 

(3) وضو کرتے وقت دنیا کی باتیں کرنا۔

(4) خلاف سنت وضو کرنا۔ 

(5) پانی زیادہ بہانا یا اتنا کم خرچ کرنا کہ مسنون طریقہ پر وضو نہ ہوسکے۔

(6) زور چھپکے مارنا۔  

wazu tootne ki wajah

نواقض وضو :

ان چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

(1) پاخانہ کرنا۔

 (2) پیشاب کرنا۔

(3)ہوا کا خارج ہونا۔

(4) خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا۔

(5) منہ بھر قے کرنا۔

(6) لیٹ کر یا ٹیک لگا کر سوجانا۔

 (7)مست یا بے ہوش ہوجانا۔ 

(8) رکوع سجدہ والی نماز میں بالخ مرد یا عورت کا قہقہ مار کر یعنی اس طرح ہنسنا کہ قریب والا سن سکے۔

wazu ka tarika in Urdu for man & ladies

وضو کا طریقہ:

وضوکرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پاک برتن میں پانی لے کر پاک جگہ پر بیٹھو’ اگر اونچی جگہ قبلہ رو بیٹھنے کا موقع ہو تو یہ بہتر ہے۔

اور آستین کھنیوں سے اوپر چڑھالو’ پھر بسم للہ الرحمٰن الرحیم پڑھو اور تین بار گٹوں تک دونوں ہاتھ دھوؤ’ پھر تین مرتبہ کلی کرو اور مسواک کرو ‘ مسواک نہ ہو تو انگلی سے دانت مل لو ‘

 پھر تین مرتبہ ناک میں ڈال کر سانس کے ساتھ پانی اوپر کو نرم جگہ تک لے کر جائیں’ ہاتھ سے تین بار ناک صاف کرو’ پھر تین مرتبہ منہ دھوؤ ‘ منہ پر پانی زور سے نہ مارو’ پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ادھر ادھر دونوں کانوں کی لوتک منہ دھو لو ‘

پھر کھنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھوؤ’ پھلے داہنا ہاتھ تین بار پھر بایاں ہاتھ تین بار دھونا چاہئے ‘ پھر دونوں ہاتھ پانی سے تر کر کے یعنی بھگو کر سر کا مسح کرو’

پھر کانوں کا مسح کرو’ پھر گردن کا مسح کرو’ پھر تین تین بار دونوں ٹخنوں سمیت پاؤں دھوؤ’ پھلے داہنا پاؤں’ پھر بایاں پاؤں دھنا چاہئے۔ پھر وضو کے بعد والی دعا پڑھو-

 wazu ki dua in urdu

وضو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا چاہیے 

wazu ke baad ki dua

وضو کے بعد کی دعا۔

جب وضو کر چکے تو آسمان کے طرف منہ کر کے یہ دعا پڑھے:

(اَشھَدُ اَن لا الہ اِلااللّٰہ وَحدَہ لاشریک لہ واشھد ان محمد عبدہ و رسولہ )

ترجمہ۔  میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

 اس کو وضو کے بعد پڑھنے سے، پڑھنے والے کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جسد روازے سے چاہے داخل ہو۔

Wazu ke matalq Ahadith
وضو کے متعلق احادیث

مندرجہ ذیل احادیث میں وضو کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے :

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’جب کوئی مومن وضو کرتا ہے تو جس وقت چہرہ دھوتا ہے تو جیسے ہی چہرہ سے پانی گرتا ہے، یا پانی کا آخری قطرہ گرتا ہے تو اس کے وہ گناہ جھڑ جاتے ہیں جو اس نے اپنی آنکھوں سے کیے تھے۔

جب وہ ہاتھ دھوتا ہے تو جیسے ہی ہاتھوں سے پانی کے قطرے گرتے ہیں یا پانی کا آخری قطرہ گرتا ہے تو اس کے وہ گناہ جھڑ جاتے ہیں جو اس نے ہاتھوں سے کیے تھے اور جب وہ اپنے پاؤں کو دھوتا ہے تو جیسے ہی اس کے پاؤں سے پانی گرتا ہے یا پانی کا آخری قطرہ گرتا ہے تو اس کے وہ تمام گناہ جھڑ جاتے ہیں جو اس نے اپنے پاؤں سے کیے تھے، یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الطهارة، باب خروج الخطايا مع ماء الوضو، 1 : 215، رقم : 244

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’قیامت کے دن تم اس حال میں اٹھو گے کہ تمہارا چہرہ اور ہاتھ، پاؤں وضو کرنے کی وجہ سے سفید اور چمک رہے ہوں گے،

لہٰذا جو شخص تم میں سے طاقت رکھتا ہو وہ اپنے ہاتھوں، پاؤں اور چہرے کی سفیدی اور چمک کو زیادہ کرے۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الطهارة، باب استحباب اطالة الغرة و التحجيل فی الوضو، 1 : 216، رقم : 246