qurbani ki dua qurbani ke masail in urdu
Aslam u Alaikum Dosto Is post mein hum ap ke samane qurbani ki dua aur Qurbani ke masail urdu mein byan kiye jaenge.Aur sath sath kis janwar ki qurbani jaiz hen.aur kis janwar ki qurbani jaiz nhi.
Yad Rahe ke kis Bhi janwar ko Zibh karne se pehle Zibh karthe wqt duain ki jati hen. Is wajah se is post mein humne qurbani ki dua likhi he.
Hum Aksar janwar ki qurbani krthe hein to jb Qurbani ki janwar Zibh karthe hen to Qurbani ki dua bhoole jathe hen Ya qurbani ki dua yaad hi nhi Rahti.
Is liye zarori hay k Qurbani ki dua khud bhi yaad karein ya jb Qurbani kelaye kiasi KASAI se Qurbani karwain to us ko bhi Qurbani krthe wqt Qurbani ki dua ki Talqeen karin.
Is post mein humne Akhri mein Qurbani ki dua likhi he ap Qurbani ki dua urdu mein yaad kr skhthe hein.
qurbani ki dua
qurbani ke janwar qurbani rules
قربانی کے جانور کی شرائط
قربانی کے جانور کی شرائط یہ ہے کہ چونکہ قربانی کے جانور بارگاہ خداوندی میں پیش کیے جاتیں ہیں اس لیے جانوروں کا خوب موٹا تازہ اور تندرست ہونا ضروری ہے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ قربانی کے جانور کی آنکھ۔ کان اچھی طرح دیکھ لیں ایسے جانور کی قربانی نہ کریں جس کا کان چرا ہوا ہو یا جس کے کان میں سوراخ ہو۔( ترمذی)
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ قربانی میں کن کن جانوروں سے پرہیز کیا جائے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کے خصوصیت کے ساتھ چار طرح کے جانوروں سے پرہیز کرو۔
qurbani ke janwar ke Aeeb
قربانی کے جانور کے عیب
وہ لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو۔
وہ کانا جانور جس کا کانا پن ظاہر ہو۔
ایسا بیمار جانور جس کا مرض ظاہر ہو۔
ایسا دبلا پتلا جانور جس کی ہڈیوں میں مینگ یعنی گودنا ہو
حضراتِ فقہاء کرام نے حدیث کی تفسیر و تشریح کرتے ہوئے تحریر فرمایا ہے کہ قربانی کے جانور کے شرائط میں سے یہ بہی ہیکہ جو جانور بلکل اندھا ہو یا ایک آنکھیں تھائی روشنی یا اس سے زیادہ روشنی جاتی رہی ہو۔
یا ایک کان کا تہائی حصہ کٹ گیا ہو یا اسے زیادہ دم کٹ گیا ہو یا اتنا دبلا جانوروں کی ہڈیوں میں بالکل گدا نہ رہا ہوں اس کی قربانی جائز نہیں۔
اگر جانور دبلا ہوں مگر اتنا زیادہ دبلا نہ ہو تو اس کی قربانی ہو جائے گی لیکن وہ ثواب کہا ملے گا جو موٹے تازے جانور کی قربانی میں ملتا ہے۔
طاقت ہوتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لیے گڑی بڑی حثیت کا جانور استعمال کرنا ناسمجھی بھی ہے اور نہ شکری بھی۔
qurbani ka janwar tabdeel karna in urdu
قربانی کا جانور تبدیل کرنا
قربانی کا جانور تبدیل کرنے کا ارادہ ہو تو اس کی یہ صورت ہے کہ اگر قربانی کا جانور خرید لیا پھر اس میں عیب پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے قربانی درست نہیں ہوتی تو۔
اس کے بدلے دوسرا جانور خرید کر قربانی کرے اگر غریب آدمی ہوں جس پر قربانی واجب نہیں تھی اور اس نے ثواب کے شوق میں جانور خرید لیا تو اس کی قربانی کر دے۔
Qurbani karne ka waqat
قربانی کرنے کا وقت
قربانی کرنے کا وقت یہ ہیکہ عید کی دسویں تاریخ سے لے کر بارہ تاریخ کی شام تک قربانی کرنے کا وقت ہے چاہے جس دن قربانی کرے لیکن قربانی کرنے کا وقت سب سے افضل دن بقر عید کا دن ہے۔
qurbani ke masail in urdu
قربانی کے مسائل
مسئلہ
عید کی نماز پڑھنے سے پہلے قربانی کرنے کا وقت نہیں ہے نماز عید پڑھ چکیں تب قربانی کریں۔ البتہ اگر کوئی دیہات یا گاؤں میں ہو جہاں نماز نہیں ہوتی وہاں دسویں تاریخ کو فجر کی نماز کے بعد قربانی کرنا درست ہے۔
مسئلہ
بارہویں تاریخ کا سورج ڈوبنے سے پہلے پہلے قربانی کرنے کا وقت ہے جب سورج ڈوب گیا تو قربانی کرنا درست نہیں۔
مسئلہ
دسویں سے بارہویں تک جب جی چاہے قربانی کرے دن میں۔ چاہے رات میں لیکن رات کو ذبح کرنا بہتر نہیں کہ شاید کوئی رگ نہ کٹے اور قربانی نہ ہو۔
اگر خوب زیادہ روشنی ہو جس سے شہروں میں بجلی ڈے لائٹ کی روشنی ہوتی ہے تو رات کو قربانی کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
کیا کٹے کی قربانی جائز ہے؟
کٹے کی قربانی جائز ہے کیونکہ قربانی کے جانور شرعاً مقرر ہیں۔ قربانی کے جانوروں کے نام یہ ہیکہ گاۓ بیل۔ بھینس بھینسا۔ اونٹ اونٹنی بکرا بکری بھیڑ بھیڑۓ دنبہ دنبی کی قربانی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ اور کسی جانور کی قربانی درست نہیں۔
اگرچہ کتنا ہی زیادہ قیمتی ہو اور کھانے میں جس قدر بھی مرغوب ہو لہذا ہرن کی قربانی نہیں ہو سکتی اسی طرح دوسرے حلال جانور قربانی میں ذبح نہیں کیے جا سکتے۔
qurbani ke janwar ke masail
مسئلہ
گائے۔ بیل۔ بھینس بھینسا ? اونٹ اونٹنی میں سات حصے ہو سکتے ہیں ان میں سے ایک جانور میں سات قربانیاں ہو سکتی ہیں۔
ایک ہی آدمی گائے لے کر اپنے گھر کے آدمیوں کے وکیل بنانے سے ان کا وکیل بن کر ساتھ ایسے تجویز کرکے ذبح کردے۔
یا مختلف گھروں کے آدمی ایک ایک یا دو دو حصے لے کر ساتھ حصے پورے کر لے دونوں صورتوں میں قربانی ہو جائے گی۔
Baanjh janwar ki qurbani
بانجھ جانور کی قربانی
بانجھ جانور کی قربانی درست ہے کیونکہ جانور کا بانجھ ہونا قربانی کے لئے عیب نہیں ہے اس لیے۔ بانجھ جانور کی قربانی کرنا جائز ہے۔
بلکہ بسا اوقات بانجھ جانور موٹا تازہ ہوتا ہے اور اس کا گوشت بھی عمدہ ہوتا ہے اس کی قربانی کرنا جائز ہے۔
Jarsi janwar ki Qurbani
جرسی گائے کی قربانی
جرسی گائے کی قربانی جائز ہے جرسی گائے کے پیٹ سے پیدا ہوتی ہے تو اس کا دودھ پینا اور گوشت کھانا جائز ہے۔
کیونکہ جانوروں میں نسب کا اعتبار ماں سے ہوتا ہے ماں ماہ لال تو بچہ بھی حلال ماہنامہ تو بچہ بھی حرام جس سے رد المختار میں ہے۔
اور اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ مادہ جب حلال ہے تو بچہ بھی حلال ہے کہ کے جانور میں نسب ماں سے نہ کہ باپ سے۔
Bemar Janwar ki Qurbani
بیمار جانور کی قربانی
بیمار جانور کی قربانی کی دو صورتیں ہیں پہلا یہ کہ اگر کوئی جانور ایسا بیمار ہو گیا ہو کہ وہ کمزوری اور لاغر پن کی وجہ سے قربانی گا تک پاؤں پر چل کر نہیں جا سکتا تو ایسے جانور کی قربانی کرنا درست نہیں ہے۔
بیمار جانور کی قربانی کی دوسری صورت یہ ہے کہ اگر ایسا بیمار نہ ہو اور اپنے پاؤں پر چل سکتا ہوں ایسی بیماری کی وجہ سے کوئی حرج نہیں ہے ایسے جانور کی قربانی کرنا درست ہے۔
Qurbani of injured animal
سینگ کٹے جانور کی قربانی
سینگ کٹے جانور کی قربانی تب جائز ہے جس کے سینگ جڑ سے نہ ٹوٹے ہوں، نیز وہ جانور جن کے سینگ تراشے گئے ہوں جڑ سے نکالے نہ گئے ہوں یا از خود درمیان سے ٹوٹ گئے ہوں ان کی قربانی بھی شرعاً جائز ہے۔
کسی جانور کی ٹانگ ٹوٹ جائے اور جانور چلتے وقت وہ ٹانگ زمین پر بالکل نہ رکھے، بلکہ تین ٹانگوں کے سہارے چلے اور ٹوٹی ہوئی ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلے تو یہ قربانی میں عیب ہے، اس کی موجودگی میں قربانی درست نہیں ہوگی۔
لیکن اگر چوٹ کی نوعیت ایسی ہو کہ جانور چلتے ہوئے اس ٹانگ سہارا لے تو اس جانور کی قربانی درست ہوگی۔
qurbani ke janwar ki umar in Urdu
قربانی کے جانور کی عمر
قربانی کے جانور کی عمر یہ ہونی چاہیے کہ اونٹ پانچ سال کا۔۔۔ گائے، بھینس دو 2 سال کی۔ بکری، بھیڑ ایک 1 سال کی۔۔۔ یہ عمر کم از کم حد ہے۔ اس سے کم عمر کے جانور کی قربانی جائز نہیں۔
قربانی کے جانور کی عمر زیادہ ہو تو بہتر ہے۔ ہاں دنبہ یا بھیڑ کا چھ ماہ کا بچہ اگر اتنا موٹا تازہ ہوکہ دیکھنے میں سال بھر کا نظر آئے تو اس کی قربانی بھی جائز ہے۔
Qurbani ke janwar Hadees
قربانی کے بارے میں احادیث
قربانی کی محبوبیت اور فضیلت کا ذِکر کرتے وقت آپ ﷺکے فرمان درجہ ذیل ہیں۔
٭عن عائشہ قالت: قال رسول اللّٰہﷺ ما عمل ابن آدم من عمل یوم النحر احب الی اللّٰہ من اہراق الدم وانہ لیأتی یوم القیامة بقرونہا وأشعارہا وأظلافہا وان الدم لیقع من اللّٰہ بمکان قبل ان یقع بالارض فطیبوابہا نفسا
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ :ابن آدم (انسان) نے قربانی کے دن کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو اللہ کے نزدیک خون بہانے (یعنی قربانی کرنے) سے زیادہ پسندیدہ ہو،
اور قیامّت کے دن وہ ذبح کیا ہوا جانور اپنے سینگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ آئے گا، اورقربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول ہوجاتا ہے، لہذا تم اس کی وجہ سے (قربانی کرکے) اپنے دلوں کو خوش کرو۔ (مشکوٰة المصابیح)
٭عن ابن عباسؓ قال: قال رسول اللّٰہﷺ فی یوم اضحیٰ: ما عمل آدمی فی ہذا الیوم أفضل من دم یہراق الا ان یکون رحماًتوصل
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے عید الاضحیٰ کے دن ارشاد فرمایا: آج کے دن کسی آدمی نے خون بہانے سے زیادہ افضل عمل نہیں کیا، ہاں، اگر کسی رشتہ دار کے ساتھ حسن سلوک اس سے بڑھ کر ہو تو ہو۔ (الترغیب والترہیب:2/277)
٭عن علی ؓان رسول اللّٰہﷺ قال: یا فاطمة! قومی فاشہدی أضحیتک، فان لک باوّل قطرة تقطر من دمہا مغفرة لکل ذنب، أما انہ یجاء بلحمہا ودمہا توضع فی میزانک سبعین ضعفا۔
قال ابوسعید: یا رسول اللّٰہﷺ! ہذا لآل محمد ﷺخاصة، فانہم أہل لما خصوا بہ من الخیر، أو للمسلمین عامة؟ قال: لآل محمد ﷺخاصة، وللمسلمین عامة
حضرت علی ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے (حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہاسے) فرمایا: اے فاطمہ! اٹھو اور اپنی قربانی کے پاس (ذبح کے وقت )موجود رہو، اس لئے کہ اس کے خون کا پہلا قطرہ گرنے کے ساتھ ہی تمہارے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے۔
یہ قربانی کا جانور قیامّت کے دن اپنے گوشت اور خون کے ساتھ لایا جائے گا اور تمہارے ترازو میں ستر گنا(زیادہ) کرکے رکھا جائے گا،
حضرت ابوسعیدؓنے عرض کیا :اللہ کے رسولﷺ! یہ فضیلت خاندان نبوت کے ساتھ خاص ہے جو کسی بھی خیر کے ساتھ مخصوص ہونے کے حقدار ہیں یا تمام مسلمانوں کے لئے ہے؟ فرمایا: یہ فضیلت آلِ محمد ﷺکے لئے خصوصاً اور عموماً تمام مسلمانوں کے لئے بھی ہے۔ (الترغیب والترہیب:2/277۔278)
٭عن علی ؓعن النبیﷺ قال: یا أیہا الناس! ضحوا واحتسبوا بدمائہا، فان الدم وان وقع فی الأرض، فانہیقع فی حرز
اللّٰہ عز وجل حضرت علی ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا: اے لوگو! تم قربانی کرو اور ان قربانیوں کے خون پر اجر وثواب کی امید رکھو، اس لئے کہ (ان کا) خون اگرچہ زمین پر گرتا ہے لیکن، وہ اللہ تعالیٰ کی حفظ وامان میں چلاجاتاہے۔ (ایضاً:278
qurbani ki dua Janwar Zibh karne se pehle
Qurbani ka janwar Zibh karne se pehle ye dua padhe
قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھی جائے
اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ(۷۹)([1])اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱۶۲)([2]) لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰ لِکَ اُمِرْتُ وَاَنَامِنَ الْمُسْلِمِیْنَ([3])اور جانورکی گردن کے قریب پہلو پر اپنا سیدھا پاؤں رکھ کراَللّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَر۔
([4])پڑھ کر تیز چُھری سے جلد ذَبْح کردیجئے ۔ اگردوسرے کی طرف سے قربانی کریں تو مِنِّی کے بجائے مِنْ کہہ کر اُس کا نام لیجئے ۔( بوقتِ ذَبح پیٹ پر گھٹنا یا پاؤں نہ رکھئے کہ اس طرح بعض اوقات خون کے علاوہ غذا بھی نکلنے لگتی ہے)
qurbani ki dua Janwar Zibh karne k baad
Qurbani Apni Trf se ho to qurbani ke baad Qurbani ki dua ye padhe
اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم)