دعا کی قبولیت کے واقعات اور بہترین دعائیں

 دعا

دعا کرنے سے پہلے یہ بات زہن نشین کرنی چاہیے کہ  دعا وہ عبادت ہے۔

جس میں انسان حقیقت میں اپنے  مالک حقیقی سے مانگ کر اپنی محتاجی کو دور کرتا ہے،

اور ہمیں بھی چاہیے کہ ہم ہر وقت اپنے خالق و مالک سے دعا مانگتے  رہے۔اس وجہ سے اللہ رب العزت نے ہمیں اپنی بارگاہ سے  ہر چیز کے مانگنے کی دعا کی تلقین فرماٸی ہے،

اور ہمیں مانگ نے کی دعاٸیں سیکھاٸی ہے۔ہم یہاں پر صرف کچھ دعاٸیں آپ کے ساتھ شیٸر کر رہے ہیں باقی دوسری( سفر کی دعا.

نماز جنازہ کی دعا .دودھ پینے کی  دعاٸیں)ہم نے اپنی پوسٹ (Masnoon Duain) میں لکھی ہے آپ اس کو بھی پڑھ سکھتے ہیں۔

==========مضامین=============

سونے کی دعا.

استخارہ کی دعا.

نظر بد کی دعا.

 دانت درد کی دعا.


 سفر کی دعا.


 
نماز جنازہ کی دعا.

دودھ پینے کی دعا.

سونے کی دعا. 2. استخارہ کی دعا. 3. رمضان کے پہلے عشرے کی دعا. 4. رمضان کے دوسرے عشرے کی دعا. 5. رمضان کے تیسرے عشرے کی دعا. 6. نظر بد کی دعا. 7. دانت درد کی دعا. 8. سفر کی دعا. 9. نماز جنازہ کی دعا. دودھ پینے کی دعا
نظر بد کی دعا

1. سونے کی دعا.

حضرت عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی علیہ و آلہ وسلم ) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ہر رات میں سورۃ واقعہ (پ٢٧) پڑھ لیا کرے اسے فاقہ نہ ہوگا-

 

حضرت عثمان  فرماتے ہیں کہ جو شخص آل عمران کی آخری دس آیاتیں (ان فی خلق السموات والارض )سے آخر سورت تک کسی رات کو پڑھ  لے تو اسے رات بھر نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا؃(مشکو ۃ )

 

حضرت جابر  فرماتے ہیں کہ رسول اللہ رات کو جب تک سورہ الم سجدہ (جو اکیسویں پارہ میں ہے)  اور سورہ تبارک الذی بیدہ الملک نہ پڑھتے لیتے تھے اس وقت تک نہ سوتے تھے(ترمذی وغیرہ)

 

حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت کہ رسول اللہ  نے ارشاد فرمایا کہ سورۃ بقرہ کی آخری دو آیتیں (امن الرسول سے ختم سورۃ تک) جو شخص کسی رات کو پڑھ لے گا تو یہ دونوں آیتیں اس کے لیے کافی ہوں یعنی وہ ہر شر اور مکروہ سے محفوظ رہے گا؃ ((بخاری و مسلم)

سوتے وقت پڑھنے کی دعائیں


جب سونے کا ارادہ تو وضو کرلے اور اپنے بستر کو تین بار چھاڑ لے، پھر  دہنی کروٹ لیٹ جائے اور سر یار خسار کے نیچے داہنا ہاتھ رکھ کر یہ دعا تین بار پڑھ لے  وقنی ٰعذابک یوم تجمع عبادک (مشکوۃ شریف)
ترجمہ: اے اللہ تو مجھے اپنے عذاب سے بچانا ، جس روز تو اپنے بندو کوجمع کرے گا-

یا یہ دعا پڑھے:

اللہم باسمک اموت واحیای، (بخاری و مسلم) 

ترجمہ: اے اللہ میں تیرا نام لے کر مرتا اور جیتا ہوں-

See also  شب قدر کی فضیلت-شب قدر کی حقیقت


حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ  نے ارشاد فرمایا کہ جب تو نے اپنے بستر پر پہلو رکھا اور سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص قل ھو اللہ احد پڑھ لی تو موت کے علاوہ تو ہر چیز سے بے خوف ہوگیا- (حصن عن البزار)

ایک صحابی نے عرض   یا رسول اللہ ، مجھ کو بتائیے جسے (سوتے وقت) پڑھ لوں، جب کہ اپنے بستر پر لیٹوں ،

حضور اقدس نے فرمایا کہ سورۃ

قل یاایھاالکافرون پڑھوں کیونکہ اس میں شرک سے بیزاری کا اعلان ہے، (مشکوۃ عن الترمذی)

بعض حدیثوں میں ہے کہ اس کو پڑھ کر سوجائے یعنی اس کو پڑھنے کے بعد کسی سے نہ بولے،(حصن حصین) تو وہ ہر چیز سے بے خوف ہوگیا- 

حضرت عائشہ سے روایت کہ رسول اللہ ہر رات کو جب (سونے کے لیے ) بستر تشریف لاتے تو سورۃ قل ھو اللہ احد اور سورۃ قل اعوذ برب الفلق اور سورۃ قل اعوذ برب الناس پڑھ کر ہاتھ کی دو ہتھییلوں پر اس طرح  دم کرتے  کچھ تھوک مبارک کے جھاگ بھی نکل جاتے ، 

اس کے بعد  جہاں تک ممکن ہوسکتا پورے بدن پر دونوں ہاتھوں کو پیھرتے تھے ، تین مرتبہ ایسا ہی کرتے تھے اور ہاتھ پیھرتے وقت سر اور چہرہ اور سامنے کے حصے سے شروع فرماتے تھے-(بخاری و مسلم)

اس کے علاوہ 33 بار سبحان اللہ  33 مرتبہ الحمد للہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھے۔

اور آیۃ الکرسی بھی پڑھے۔ اس کے پڑھنے والے کے لیے اللہ کی جانب سے رات بھر ایک محافظ فرشتہ مقرر ہے گا اور کوئی شیطان اس کے پاس نہ آئے گا۔

نیز یہ بھی تین بار پڑھے:

اَستَغفِرُ الله الذِّي لا اله الا هو الحي القيوم واتوب اليه۔

See also  شب برات

اس کی فضیلت یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت پڑھنے والے کے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہو۔

جب سونے لگے اور نٸید نہ آٸے تو یہ پڑھے:

اللهم غارت النجوم وهدات العيون وانت حي قيوم لا تاخذك سنه ولا نوم يا حي يا قيوم اهدي ليلي وانم عيني۔

ترجمہ:

اے اللہ ستارے دور چلے گئے اور آنکھوں نے آرام لیا اور تو زندہ ہے اور قائم رکھنے والا ہے تجھے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند آتی ہے،اے زندہ اور قاٸم رکہنے والے، اس رات کو مجھے آرام دیں اور میری آنکھ کو سلا دے،

جب سوتے سوتے ڈرجاٸے یا گھبراہٹ ہوجائے یا نیند اچاٹ ہو جائے تو یہ دعا پڑھے۔

اعوذ بكلمات الله التامه من غضبه وعقابه وشر عباده ومن همزات الشياطين وان يحضرون۔

ترجمہ:

اللہ تعالی کے پورے کلمات کے واسطے سے میں اللہ کے غضب سے اور اس کے عذاب اور اس کے بندوں کی شر سے اور شیطانوں کے وسوسوں سے اور میرے پاس ان کے آنے سے پناہ چاہتا ہوں۔

فائدہ: جب خواب میں اچھی باتیں دیکھے تو الحمداللہ اور ان سے بیان کردے مگر اسی سے کہیں جس سے تعلقات اچھے ہوں اور آدمی سمجھدار ہوں (تانکہ بری تعبیر نہ دے) اور اگر برا خواب دیکھو تو اپنی باٸیں طرف تین دفعہ تھتکار دے اور کروٹ بدل دے یا کھڑا ہوکر نماز پڑھنے لگے اور تین مرتبہ یو بھی کہے:

اعوذ باللہ من شیطان رجیم و من شر ھٰذہ الرُّٶیا:

ترجمہ:

میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے اور اس خواب کی برائی سے۔

برے خواب کو کسی سے ذکر نہ کرے، یہ سب عمل کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ وہ خواب میں سے کچھ نقصان نہ پہنچائے گا۔(مشکوٰة)

انتباہ:۔

اپنی طرف سے بنا کر جھوٹا خواب بیان کرنا سخت گناہ ہے۔

جب سوکر اٹھے تو یہ دعا پڑھے:

الحمد لله الذي احيانا بعدما اماتنا واليه النشور:

ترجمہ:

سب تعریفیں خدا ہی کے لئے ہیں جس نے ہمیں مار کر زندگی بخشی اور ہم کو اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے.

یا یہ دعا:

الحمد لله الذي يحيي الموتى وهو على كل شيء قدير۔

ترجمہ:

سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو مردوں کو زندہ فرماتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

See also  کھانا کھانے کے آداب || کھانا کھانے کی دعا-عبدالستار آلکھانی طاھری

استخارہ کی دعا:

پندرہ بار درود شریف پڑھیں اور ثواب حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ کی روح کو بخشے بروز جمعرات یہ عمل کرے کہ غسل کر کے،

 لباس تبدیل کرے، اور دن میں روزہ رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا گیارہ بار درود شریف پڑھ کر یا بدیع العجاٸب یا کاشف الغراٸب 11 سو مرتبہ پڑھے،بغیر کلام کٸے سو جائے، جو مقصد ہو انشاءاللہ خواب میں معلوم ہو جائے گا۔

دوسرا عمل استخارہ کا:

اول دو رکعت نماز پڑھے ثواب حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ کی روح پاک کو بخشے بعد میں سورۃ کوثر پڑھے، ایک مرتبہ پھر یَا رَشِیدُ اَرشِدنِی یَاعَلِیمُ عَلِّمنِی مِنَ الحَالِ۔

360 مرتبہ پڑھے اور اپنے ہاتھ پر دم کر کے سو جائے انشاء اللہ تعالی جو مقصد ہو خواب میں معلوم ہوجا گا۔

6. نظر بد کی دعا.

سورہ طٰہٰ 25 بار پڑھے اور دم کرے جادو اور نظر بد سے انشإ اللہ تعالیٰ نجات ہوگا۔

7. دانت درد کی دعا.

ف رع و ن غ ر ق ش د(فرعون غرق شدید)

ترکیب:

یہ حرف یاد کر لئے جائیں اگر داڑھ یا دانت یا منہ کے اندر کسی جگہ درد ہو تو اسی طرف کے رخسار پر کلمے کی انگلی سے یہ حروف لکھے۔ تین مرتبہ لکھنے سے انشاءاللہ درد رفع ہو گا۔

دودھ پینے کی دعا

دودھ پینے کے بعد کی دعا

دودھ پی کر یہ دعا پڑھے

اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْهِ وَزِدْنَا مِنْهُ۔

ترجمہ:

اے اللہ! تو اس میں ہمیں برکت دے، اور ہم کو اور زیادہ دے۔

(مشکواۃ شریف)

سفر کی دعا

 

سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا جب آپ ﷺ سفر کے لیے سواری پر سوار ہوتے تو تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے اور درج ذیل دعا پڑھتے تھے:

 « سُبْحَانَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَه مُقْرِنِيْنَ وَإِنَّـآ إِلىٰ رَبِّـنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ فِيْ سَفَرِنَا هٰذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوٰى وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضٰى اَللّٰهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا هٰذَا وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَه اَللّٰهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيْفَةُ فِي الْأَهْلِ اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ وَسُوْءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ ».

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے لوٹتے تھے تو انہی دعاؤں کو دہراتے تھے اور اس میں ان کلمات کااضافہ فرماتے

« آئِبُوْنَ تَآئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّـنَا حَامِدُوْنَ ».

(صحیح مسلم) فقط واللہ اعلم