عشقِ رسولِ ﷺ پر واقعات-عشق رسولﷺ پر مضمون

عشقِ رسولِ ﷺ پر واقعات-عشق رسولﷺ  پر مضمون اور عشق رسول پر احادیث

عشق رسولﷺ پر واقعات بیان کرنے سے پہلے یہ بات یاد رہے کہ عشقِ کا اصول ہے کہ جس سے محبت ہوتی ہے۔

اس کی ہر چیز سے محبت ہوتی ہے اس کے لباس سے محبت ہوتی ہے اس  کی ہر ادا سے محبت ہوتی ہے اور پہر جس کو عشق رسول ﷺہو اس کے محبت کا عالم کیا ہوگا۔

دوستوں ابہی ہم آپ کو کچھ رسول اللہ ﷺ سے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی محبت  کے واقعات بتاتیں ہیں۔

1.عشق رسولﷺ:

2. عشق رسولﷺ میں کدو کھانے کا واقعہ:

3.حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ نے حجر اسود کو چوم کر کیا کہا؟

4.حضرت ثمام بن آثال کی رسول اللہ ﷺ سے محبت:

5.حضرت عبداللہ بن خثیمہ کی محبت رسولﷺ:

ishq e haqiqi poetry in urdu-عشق رسول اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین عشق رسول پر مضمون
ishq e haqiqi poetry in urdu

 

عشق رسول ﷺ:

عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں صحابہ کرام علیہم الرضوان ہر اس چیز سے محبت کرتے تھے جو چیز حضور ﷺ کو محبوب ہوتی تھی  اس لٸے کہ وہ جانتے تھے کہ۔

Shayari ishq e rasool

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

See also  2022 نعت شریف اردو-اذن مل جائے  گر مدینے کا۔ خوبصورت نعت شریف

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم بہی تیرے ہیں

 

ishq e rasool poetry in urdu text

حب رسولﷺ

ترمذی شریف میں ہے کہ حضور ﷺ کو کدو      بہت پسند تھا۔ 

اسی لٸے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ  بہی اس کو نھایت پسند فرماتے تھے۔ چنانچہ ایک دن آپ کدو کھا رہے تھے۔

تو کھنے لگے اے درخت اس بنا پر کہ رسولﷺ کو تجھ سے محبت تھی تو مجھے کس قدر محبوب ہے۔

حجر اسود سے محبت:

حضرت عابس بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ آپ حجر اسود چومتے اور کھتے تھے کہ میں جانتا ہو تو پتھر ہے نہ نفع دیتا ہے نہ نقضان اگر میں   رسول اللہ ﷺ کو تجھے چومتے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے نہ چومتا۔

ishq e rasool poetry in urdu text

ثمام بن آثال کی عشق رسول اللہ


حضرت ثمامہ بن آثال یمامی جو اھل یمامہ کے سردار تھے ۔ایمان لاکر کہنے لگے۔ خدا کی قسم میرے نزدیک روٸے زمین پر کوٸی چہرہ حضور ﷺ کے چہرے سے زیادہ مبغوض نہ تھا۔ آج وہی چہرہ مجھےسب سے زیادہ محبوب ہے ۔
 

اللہ کی قسم میرے نزدیک کوٸی دین آپ کے دین سے مبغوص نہ تھا ۔ اب وہی دین میرے نزدیک سب دینوں سے زیادہ محبوب ہے۔ اللہ کی قسم میرے نزدیک کوٸی شہر اپ کے شہر سے زیادہ مبغوض نہ تھا ۔ اب وہی شہر میرے نزدیک سب شہروں سے  زیادہ محبوب ہے۔

See also  Best Naat Lyrics in Urdu |سارے نبیاں دا نبی| urdu Naat lyrics in urdu

عشق رسول پر احادیث

حضرت عبداللہ بن خثیمہ کی محبت:

جس دن حضور ﷺ نے تبوک جانے کا ارادہ فرمایا، تو حضرت عبداللہ بن خثیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے گھر آٸے۔ ان کی دو حسین و جمیل بیویاں تہیں۔ 

جنہوں نے اس دن خوبصورت قسم کا فرش بچھا کر اس پر عبداللہ کے لٸے نہایت عمدہ اور لذیذ کھانے چنے ۔ جونہی حضرت عبداللہ نے ان کھانوں کو دیکھا۔ 

تو کہا سبحان اللہ وہ رسول ﷺ جنہیں پروردگار عالم نے آٸندہ  و گذشتہ تمام گناہوں سے منزہ و پاک پیدا فرمایا۔

اس شدید گرمی کے موسم میں کفار سے جنگ کے لٸے تشریف لے جاٸیں اور عبداللہ رنگارنگ کھانا کھا کر سیر ہو ۔ایسا نہیں ہوسکتا۔ خدا قسم میں جب تک رسول اللہﷺ کی خدمت نہ پہنچوں ان بیوں سے کلام نہیں کروں گا۔

 گھر سے نکلے اور اپنے اونٹ پر سوار ہوکر ایک طرف چل دیٸے۔ بیویوں نے ہر چند کلام کی کوشش کی۔ لیکن آپ نے کوٸی توجہ نہ دی۔

 جونہی عبداللہ مقام تبوک کے نزدیک پہنچے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ ایک اونٹ سوار دور سے اس طرف آتا دکھاٸی دیتا ہے۔

سرکار دو جہاں ﷺ نے فرمایا وہ ابن خثیمہ ہوگا۔ نزدیک پہنچے تو حضور ﷺ کا ارشاد درست نکلا۔ اس خثیمہ نے حضور ﷺ کی خدمت میں پہنچ کر سلام عرض کیا۔ 

حضور ﷺ  نے فرمایا، اے ابن خثیمہ کیا ہی  اچھی بات ہے کہ تم فانی ناز و نعمت چھوڑ کر  رضاۓ  حق میں کھو گٸے جو تیرے لیے بہتر ہے۔

See also  Naat Sharif-نعت شریف 2022-میری الفت مدینے سے یونہی نہیں میرے آقا کا

عشق رسول کے واقعات pdf

 عشق رسول کے واقعات میں پڑھنے کے لئے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات کو پڑھ سکتے ہیں جزاک اللہ خیرا ۔pdf

عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات pdf

نتیجہ : 

السلام علیکم دوستوں کیسے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول کریم ﷺ سے محبت کرتے تھے دعا کریں کہ رب العزت ہمیں بہی اپ نے نبی کریمﷺ سے سچی محبت عطا فرماٸیں ”آمین“ 

 (في أمان الله)