نماز جنازہ ہر مسلمان میت کی پڑھنا فرض کفایہ ہے۔ نماز جنازہ عموما مرد ہی پڑھ لیتے ہیں ۔ لیکن جہاں کوٸی مرد موجود نہ ہو تو وہا مجبوری میں عورتیں پڑھ سکہتی ہیں۔
کیونکہ کے کوٸی بہی میت بغیر جنازے کے دفن نہ کیا جاٸے بلکہ فرض کفایہ ادا کی جاٸے نماز جنازہ کس طرح ادا کریں؟
نماز جنازہ:
پس جاننا چاہٸے کہ نمازجنازہ کے لٸے جماعت شرط نہیں اور یہ بہی شرط نہیں ہے کہ جو نماز پڑھے وہ مرد ہی ہو۔
اور یہ بہی شرط نہیں ہے کہ نماز جنازہ میں جو دعاٸیں پڑھی جاتی ہیں وہی پڑھی جاٸیں۔
کیونکہ دعاٸیں سنت ہیں نمازِ جنازہ کی دعا شرط یافرض و واجب نہیں ہے۔ البتہ نماز جنازہ کے لٸے باوضو ہونا شرط ہیں اور نماز جنازے کی نیت اس طرح کرنی چاہیے کہ نیت کرتا ہو یا کرتی ہو چار تکبیرات زاٸدہ ثناء واسطے اللہ کے درود نبی کریم ﷺ کے دعا واسطہ اس میت کے اللہ اکبر۔
اور نماز جنازہ کی نیت سے میت کو قبلہ رو سامنے رکھ کر چار مرتبہ اللہ اکبر کہہ دینے سے نماز جنازہ ادا ہو جاتی ہے۔یعنی فرض کفایہ ادا ہو ہوجاتا ہے۔
اس نماز میں قیام (یعنی کھڑا ہونا اور چار تکبیریں ہی فرض ہیں۔ جو دعاٸیں پڑھی جاتی ہیں ان کا پڑھنا سنت ہے۔ ان کے بغیر بھی فرض کی اداٸیگی ہوجاتی ہے۔
پس اگر کوٸی ایک مرد یا ایک عرت بھی اس طرح نماز جنازہ پڑھ لے تو فرض کفایہ ہوجاٸے گا ۔البتہ جس قدر آدمی زیادہ ہوں اس قدر میت کے حق میں اچھا ہے اور جنازہ کی دعاٸیں بہی یاد کر لینی چاہٸیں۔ خود یاد کریں اور بچوں کو بہی یاد کراٸیں۔
نماز جنازہ کا مکمل طریقہ
پہلی تکبیر کے بعد سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَجَلَّ ثَنَاءُ کَ وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ. اور دوسری تکبیر کے بعد درود شریف پڑھیں گے۔
(اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ وَسَلَّمْتَ وَبَارَکْتَ وَرَحِمْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ)اور تیسری تکبیر کے بعد میت کے لٸے دعا کرینگے۔
اور چوتھی مرتبہ تکبیر کے بعد سلام پھیر دینگے پہلی مرتبہ جب تکبیر کہیں تو اسی طرح ہاتھ نہیں اٹھاٸے ۔
نماز جنازہ کی دعاٸیں اور نماز جنازہ کا ترجمہ
اَللّٰهمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاهدِناَ وَ غَائِبِنَا وَ صَغِیْرِناَ وَ کَبِیْرِناَ وَ ذَکَرِناَ وَ اُنْثاَنَا ، اَللّٰهمَّ مَنْ أَحْیَیْتَه مِنَّا فَأَحْیِه عَلَی الِاسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَه مِنَّا فَتَوَفَّہ عَلَی الِایْمَانِ”.۔
بچے کی نماز جنازہ کی دعا
اور اگر میت نابالغ تو بچے کے لئے یہ دعا پڑھیں
“اَللّٰهمَّ اجْعَلْه لَنَا فَرَطاً وَّ اجْعَلْه لَنَا اَجْراً وَّ ذُخْرا وَّ اجْعَلْه لَنَاشَافِعًا وَّ مُشَفَّعًا”.
اے اللہ! اس بچہ کو ہمارے لیے منزل پر آگے پہنچانے والا بنا، اسے ہمارے لیے باعثِ اجر اور آخرت کا ذخیرہ بنا، اور اسے ہمارے حق میں شفاعت کرنے والا اور مقبولِ شفاعت بنا۔‘‘
بچی کی نماز جنازہ کی دعا
اور نابالغ لڑکی ہو تو اسی دعا کو اس طرح پڑھیں:
” اَللّٰهمَّ اجْعَلْها لَنَا فَرَطاً وَّاجْعَلْها لَنَا أَجْراً وَّ ذُخْراً وَّ اجْعَلْهالَنَا شَافِعَةً وَّ مُشَفَّعَةً”.
اے اللہ! اس بچی کو ہمارے لیے منزل پر آگے پہنچانے والا بنا، اسے ہمارے لیے باعثِ اجر اور آخرت کا ذخیرہ بنا، اور اسے ہمارے حق میں شفاعت کرنے والا اور مقبولِ شفاعت بنا۔‘‘
پھر چوتھی تکبیر کہہ کر دونوں طرف سلام پھیردیں ۔
نتیجہ:
آج آپ لوگوں نے نماز جنازہ کا مکمل طریقہ پڑھا ہے امید ہیکہ انشإاللہ تعالیٰ آپ اس کو مکمل طریقے سے یاد بھی کر پاٸینگے۔
اگر اس کے علاوہ آپ کو کوٸی شریعت کا مسئلہ پوچھنا ہو تو آپ ہم سے پوچھ سکھتے ہیں۔ جزاك اللهُ خیرا۔